مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایتھوپیا نے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے 7 اعلیٰ اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایتھوپیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اندرونی معاملات میں دخل اندازی پر اقوام متحدہ کے 7 اعلیٰ عہدیداروں کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
ایتھوپیا کی حکومت اقوام متحدہ کے ان عہدیداروں پر تیگرائی کے باغیوں کو حکومت کے خلاف اکسانے اور انھیں اسلحہ فراہم کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کرتی آئی ہے تاہم اقوام متحدہ نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گوٹرس نے ایتھوپیا کے اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایتھوپیا کی حکومت اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو ملک میں رہنے کی اجازت دے تاکہ امدادی کاموں کا سلسلہ منقطع نہ ہو۔
آپ کا تبصرہ